سیلابی علاقوں میں جلد تعمیری کاموں کا آغاز کریں گے،ابراہیم نقشبندی

سیلابی علاقوں میں جلد تعمیری کاموں کا آغاز کریں گے،ابراہیم نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) الکہف تعمیر پاکستان کے چئیرمیں پیر حافظ ابراہیم نقشبندی نے آٹھ روزہ سیلابی علاقوں کے دورے سے واپسی پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے اگر سیلاب متاثرین کی بحالی پر کام نہ کیا گیا تو اس کا خمیازہ پورے پاکستان کی عوام کو بھگتنا پڑے گاکہ ”الکہف تعمیر پاکستان“  انشاء  اللہ جلد سیلابی علاقوں میں تعمیری کاموں کا آغاز کرے گا۔انہوں نے کہا کہ  متاثرہ علاقوں میں مساجد، مدارس اور گھروں کی تعمیر اور دینی و عصری تعلیم کے لیے مکاتب کا قیام، صاف پانی کے لیے آر او پلان، ہمارے مستقبل کے پلان  میں شامل ہے ہر پاکستانی الکہف تعمیر پاکستان میں اپنا حصہ ضرور ڈالے اگر کوئی ایک گھر تعمیر کرواسکتا ہے تو وہ ایک گھر بنوا دیں اگر کوئی ایک دیوار تعمیر کرواسکتا ہے تو وہ ایک دیوار ہی تعمیر کروادیں زیادہ وسعت نہیں تو کم از کم اپنے حصے کی ایک اینٹ ضرور لگوائیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر بندہ دوکاموں میں سے ایک کام ضرور کرے۔ پہلا کام یہ کہ اپنی ماہانہ تنخواہ میں سے کچھ حصہ سیلاب متاثرین کے لیے الکہف تعمیر پاکستان میں ضرور جمع کروائے دوسرا کام یہ کریں کہ ایک سال کے لیے فضول خرچیاں بند کرد۔
یں آج ہم فضول خرچیوں میں بہت رقم ضائع کر رہے ہیں خصوصاً شادی بیاہ کو سادگی پر لے آئیں اور یہ رقم بچاکر سیلاب سے متاثر بھائیوں کا تعاون کریں رات کو ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر کھانے کے بجائے اپنے اپنے گھروں میں سادہ کھانے پکائیں۔

 اور رقم بچاکر تعمیر پاکستان پر لگائیں ایک سال اپنے سیلاب متاثرین  کی امدادکے لیے وقف کریں یہ ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔