پشاور میں بھی جاوید لطیف،مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

پشاور میں بھی جاوید لطیف،مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پشاور میں بھی مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب سمیت پی ٹی وی چیئرپرسن شائزہ شاہد،سہیل علی اوردیگرکے خلاف مقدمہ پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کی 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں پی ٹی وی حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14ستمبر کو پی ٹی وی پرایک پریس کانفرنس نشر کی گئی جسے مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف کی ایماء پر چلایا گیا، پی ٹی وی حکام سہیل علی نے عمران خان کی تقاریر سیاق وسباق سے ہٹ کر چلائی۔
دہشت گردی کا مقدمہ 

مزید :

صفحہ اول -