انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار، سونا 400روپے تولہ مہنگا

  انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار، سونا ...

  

      کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ مزید ایک روپیہ بڑھ گیا اور کاروبار کے اختام پر ڈالر 238 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 245 روپے40 پیسے پر برقرار ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا اور  فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 32ہزار 973 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 7 ڈالرز اضافے سے 1669 ڈالرز فی اونس ہے

ڈالر مہنگا

مزید :

صفحہ اول -