پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ  دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

     پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ  دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق متوقع لانگ مارچ کے دوران مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل ڈرون کے ذریعے پھینکنے کیلئے خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں، صوبوں سے ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار ما نگے، پنجاب سے 20ہزار،خیبر پختونخوا سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سیکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے، داخلی راستوں پر کنٹینرز کیساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔
لانگ مارچ

  

مزید :

صفحہ اول -