شمالی وزیرستان، سرحد پار سے دہشگردوں کی فائرنگ،سپاہی شہید 

  شمالی وزیرستان، سرحد پار سے دہشگردوں کی فائرنگ،سپاہی شہید 

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ افغانستان کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 34 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوتوئی میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس فائرنگ کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے بعد دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہو گیا، 34 سالہ سپاہی کا تعلق جعفر آباد سے ہے۔بیان کے مطابق پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیل یے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اور امید کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -