عمران خان چھپ کر نہیں ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہے: عمر سرفراز چیمہ

      عمران خان چھپ کر نہیں ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہے: عمر سرفراز چیمہ

  

     لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے پی ڈی ایم قائدین کی گفتگو سے عمران خان کا ذکر نکال دیا جائے تو پیچھے ان کے لٹکے ہوئے مایوس چہرے رہ جاتے ہیں۔ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہے، رات کے اندھیرے میں جدہ یا لندن نہیں بھاگتا۔ میمو گیٹ، ڈان لیکس اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنیوالے آج اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے بتایا عمران خا ن کا بیان ایسے ہی گمنام سازشی کرداروں سے متعلق تھا جو چھپ کر وار کرتے ہیں۔ یہ پہلے گمنام نمبرزسے کالز کرتے ہیں، پھر خود ہی اداروں پر حملے کا شور مچا دیتے ہیں۔ جب ان کی چوری پکڑی جاتی ہے تو یہ مظلوم بن جاتے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا (ن) لیگ نے دباؤ ڈا ل کر عدالت سے غیر آئینی فیصلہ حاصل کیا اور حمزہ شہباز کو پہلے سی ایم بنایا اور اسی ایک غیر آئینی عدالتی فیصلے کے ذریعے حمزہ کے حلف کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو استعمال کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے سے پنجاب میں ایک غیر آئینی حکومت کا اختتا م ہوا۔

عمرسرفراز چیمہ

مزید :

صفحہ اول -