پٹرول 1.45روپے فی لٹر مہنگا، مٹی کا تیل 8.30، لائٹ ڈیزل 4.26روپے فی لٹر سستا

پٹرول 1.45روپے فی لٹر مہنگا، مٹی کا تیل 8.30، لائٹ ڈیزل 4.26روپے فی لٹر سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسہ برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔
پیٹرول مہنگا

مزید :

صفحہ اول -