ایم کیو ایم وفد اور رانا ثنا ء اللہ ملاقات  کا ثمر، 2لاپتہ کارکنان بازیاب

  ایم کیو ایم وفد اور رانا ثنا ء اللہ ملاقات  کا ثمر، 2لاپتہ کارکنان بازیاب

  

  کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم اور وزیر داخلہ رانا ثنا ملاقات کا ثمر سامنے آ گیا، 2لا پتا کارکنان بازیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ملاقات کا بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، ایم کیو ایم کے دو لا پتا کارکنان بازیاب ہو گئے۔بازیاب ہونے والے کارکنان کا تعلق قصبہ علی گڑھ سے ہے، جو کئی سال سے لا پتا تھے، کارکنان کی شناخت ریاست اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کی بازیابی کی تصدیق کر دی، یہ دونوں کارکنان 2015 سے لا پتا تھے۔

 بازیاب

مزید :

صفحہ اول -