پیوٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنا  چاہتے ہیں،ترک صدر کا دعویٰ

  پیوٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنا  چاہتے ہیں،ترک صدر کا دعویٰ

  

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی کوئی اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔امریکی میڈیا کو انٹرویو  دیتے ہوئے  ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اْزبکستان میں صدر پیوٹن سے ہونے والی بات چیت سے اْن کا اندازہ ہے کہ صدر پیوٹن یوکرین جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 200 قیدیوں کا جلد تبادلہ ہو سکتا ہے۔ 

ترک صدر 

مزید :

صفحہ اول -