سیلاب کی صورتحال دیکھنے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں 

   سیلاب کی صورتحال دیکھنے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں 

  

دادو (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انسانی حقوق کی متحرک کارکن انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔معروف ہالی ووڈ اداکارہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کیلئے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں،ذرائع کے مطابق انجلینا جولی سندھ میں دادو کے علاقے جوہی اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہیں۔ ان کے دورے کے پروگرام کے بارے میں میڈیا سے خفیہ رکھا گیا۔ دورے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، انجلینا جولی چھنڈن موری کے قریب زم زما آئل فیلڈ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے لینڈ کیا۔ ان کو کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جا رہا ہے۔ وہ سیلاب متاثرین میں کچھ تحائف بھی تقسیم کریں گی۔ دادو کے بعد اداکارہ بدین جائیں گی۔

انجلینا جولی 

مزید :

صفحہ اول -