سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں میں بحالی حکومت کی بنیادی ترجیح، شازیہ مری

    سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں میں بحالی حکومت کی بنیادی ترجیح، شازیہ مری

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزز شازیہ مری نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان پر تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بروقت دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کروائی اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی سب سے پہلے امداد کی گئی  بارش اور سیلاب کے متاثرین کی تکلیف تصور سے کئی گنا زیادہ ہے انسانی صحت بچانے کیلئے سندھ حکومت خدمت میں سب سے آگے ہے  وزیر اعلیٰ سندھ متاثرین کے درمیان نظر آتے ہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کنسرٹ میں مصروف ہیں متاثرین کی اپنے گھروں میں بحالی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے عمران خان نے جن کیلئے ٹیلی تھون کئے ان کے پاس ابھی تک نہیں گئے جوکر نے چارسدہ میں کنسرٹ کیا مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین تک نہیں گئے۔

شازی مری 

مزید :

صفحہ اول -