خیبر پختونخو ا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا

خیبر پختونخو ا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا

  

     پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز میں ا ضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 276کیسز رپورٹ ہوئے محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 980 تک پہنچ گئی،خیبرپختونخوا میں 128 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے صوبے میں ایک اور شخص جاں بحق جسکے ساتھ ہی تعداد چھ ہو گئی۔ محکمہ  کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبیکے مختلف اسپتالوں میں مزیدڈینگی کے 39مریض داخل، مجموعی تعداد128ہوگئی،پشاور میں سب سے زیادہ118نئے ڈینگی کیسز رپورٹ،مریضوں کی تعداد968ہوگئی،مردان میں ڈینگی کے67نئے کیسزز کے ساتھ ضلع میں مجموعی تعداد تعداد1ہزار658ہوگئی  جبکہ لوئر دیر میں ڈینگی کے41نئے کیسزسامنے آئے، تعداد307ہوگئی،چارسدہ میں ڈینگی کے16کیسز رپورٹ ہوئے،متاثرہ افرادکی تعداد133ہوگئی اور خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد1ہزار610تک جاپہنچی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -