ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل اتھارٹی کی نگران کابینہ تشکیل

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل اتھارٹی کی نگران کابینہ تشکیل

  

پشاور (سٹی رپورٹر)آ ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے محکمہ خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی پشاور کیلئے نگرا ن کابینہ کے ناموں کی فہرست جاری کر  دی ایپکا خیبر پختونخوا کی جانب سے اس سلسلے میں جاری تفصیلات کے مطابق ایپکا کے ترمیمی ائین مجریہ 1991کے حاصل اختیارات کے تحت صوبائی صدر ایپکا خیبر پختونخوا اور الیکشن قوائد و ضوابط کی روشنی میں محکمہ خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی پشاور کیلئے نگران کابینہ کے ناموں کی فہرست جار کی ہے جسکے مطابق  محکمہ خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی پشاور کے منیر گل چئیرمین،نورلبشر صدر،جنید الرحمان سنیئر نائب صدر،شہزاد علی شاہ سنیئر نائب صدر دوئم،فیاض علی نائب صدر،محمد یوسف جنرل سیکرٹری،سہیل احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری،شاکر خان فنانس سیکرٹری،ذوالفقار علی پریس سیکرٹری،ریاض خان رابطہ سیکرٹری،سرگند خان میڈیا کوارڈنیٹر  اور محمد طلحہ افس سیکرٹری  نگران کابینہ میں شامل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -