جے یو آئی (س)کو صوبے بھر میں فعال بنائینگے‘ مولانا عبد الواحد

جے یو آئی (س)کو صوبے بھر میں فعال بنائینگے‘ مولانا عبد الواحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (س) خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب نے کہا ہے کہ انشا اللہ جمعیت علمائے اسلام (س)کو پورے صوبے میں فعال اور مضبوط بنائینگے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (س) خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب  نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی سلسلے صوبائی امیر و جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے صوبائی کابینہ تشکیل دی جائیگی اس کے بعد پیر کے دن سے پورے صوبے کا دورہ شروع کرینگے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پشاور ڈویژن ' کوہاٹ ڈویژن ' بنوں ڈویژن ' مردان ڈویژن 'ہزارہ ڈویژن اور مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع شامل ہیں۔صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کا پچھلے پانچ سالہ رپورٹ کا جائزہ لیکر تمام تنظیمی ڈھانچوں کو مکمل کرینگے اس کے بعد تقریباتِ حلف برداری بھی منعقد کرائینگے مولانا عبدالواحد خطیب نے مزید کہا کہ مرکز, پنجاب, بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی جلد از جلد تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرینگے اس سلسلے میں تمام کارکنان سے اپیل بھی کرتا ہوں کہ وہ آج سے بھر پور تیاری شروع کریں انشا اللہ پورے صوبے کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا گڑھ بنائینگے مولانا عبدالواحد خطیب نے عوام الناس کو یہ پیغام بھی دیا کہ ہماری پارٹی کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں کوئی بھی شخص ہمارے ساتھ قافلہ حق کا سپاہی بن سکتا ہے ہم انشا اللہ ہم ہر ایک سیاسی ورکر کو خوش آمدید کرنے کیلئے تیار ہیں دورے میں صوبائی امیر عبدالواحد خطیب کے ساتھ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالئحی حقانی اور صوبائی رہنما حافظ عبدالرافیع بھی ہمراہ ہونگے۔