سینئر صحافی محمد شعیب کی والدہ کی  وفات پر دوسرے روز بھی تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا رہا 

سینئر صحافی محمد شعیب کی والدہ کی  وفات پر دوسرے روز بھی تعزیت کرنیوالوں کا ...

  

صوابی (بیورو رپورٹ) بزرگ صحافی الحاج ولی محمد (نمائندہ مشرق)کی شریک حیات اور سینئر صحافی محمد شعیب کی والدہ محترمہ کی وفات پر دوسرے روز بھی تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ضلعی امیر جے یو آئی مولانا فضل علی حقانی۔ سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون۔ تحصیل چیرمین ٹوپی حاجی رحیم جدون۔چیرمین قومی وطن پارٹی مسعود جبار۔ سنئیرصوبائی نائب صدر پی ایم ایل این افتحار خان۔ حاجی سجاد خان۔ ضلعی صدر حاجی شیراز خان ڈی پی او محمد شعیب خان۔ ڈی ایس پی نورالامین خان۔ اے این پی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نوابزادہ۔ نثار پختون یار۔سابق ضلع ناظم جہانزیب خان۔ اے این پی کے بزرگ رہنماء امان خان۔ فریش خان۔ بار ایسوسی ایشن کے رہنماء و مرکزی کونسل اے این پی کے رکن محمد رشید ایڈووکیٹ کے علاوہ صوبے کے اخباری اداروں  سے وابستہ صحافیوں اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحومہ کی غ قل آج بروز بدھ محلہ بلڑ خیل کے حجرہ سیرئی میں ادا کی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -