بنوں میں مختلف وارداتوں کے دوران 3 افراد جاں بحق 1 زخمی

بنوں میں مختلف وارداتوں کے دوران 3 افراد جاں بحق 1 زخمی

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاتھانہ منڈان کی حدود میں واقع بوبی جان کلہ میں نامعلوم ملزم/ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان عمرصادق خان ولد اکبر نواز خان سکنہ فیض طلب عباس منڈان کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کے والد اکبر نواز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن بازار احمد خان کے منور خان کے ساتھ رقم لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔تھانہ کینٹ کی حدود میں ٹی ایم او بکاخیل آفس کے قریب فلائنگ کوچ نے نوجوان عبدالبصر ولد مہربان سکنہ حدری ممند خیل کو کچل دیا انہیں شدید زخمی خالت میں علاج کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع مندوزئی گرلز سکول سورانی کے مقام پر مبینہ طور پر چار پولیس اہلکاروں اور دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے نرمی خیل بکاخیل کے نعیم ولد عبدالرحمن کوموت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے شعیب الرحمن ولد بہادر خان سکنہ تحتی خیل بکاخیل کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ میریان کی حدود میں واقع زرگر ممہ خیل میں دو نامعلوم ملزمان نے موبائل فون نہ دینے پر فائرنگ کرکے 15سالہ سلمان ولد مداد خان سکنہ زرگر ممہ خیل کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -