پشاور کو نشئی افراد سے پاک مہم کے دوران 340 گرفتار

پشاور کو نشئی افراد سے پاک مہم کے دوران 340 گرفتار

  

پشاور (سٹی رپورٹر) نشے سے پاک پشاور مہم فیز ٹو پشاور پولیس کی کاروائی 340 نشے کے عادی افراد گرفتار بحالی مراکز منتقل کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ قیادت نشے سے پاک پشاور مہم فیز ٹو میں چیف کیپیٹل سٹی پولیس پشاور اعجاز خان کی ہدایات پر پشاور کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اووز نے اپنے اپنے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 340 نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیے لیا جن کو ڈرگ کنٹرول روم کے زریعے مختلف بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا نشے سے پاک پشاور مہم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 700 کے قریب نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیا جاچکا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر افس میں قائم کنٹرول روم میں گھروں سے موصول شکایات کے مطابق پشاور میں گھروں میں 400 سے زائد آئس کے عادی افراد موجود ہیں جن کو تحویل میں لینے کے لئے حکمت عملی اور گنجائش پیدا کی جارہی ہے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بحالی مراکز کو تحویل میں لیں گئے نشے کے عادی افراد کی بہترین دیکھ بھال اور علاج کی ہدایات جاری کردیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -