وفاقی حکومت10 سال کے دوران پن بجلی منافع کی مکمل ادائیگی میں نا کام 

وفاقی حکومت10 سال کے دوران پن بجلی منافع کی مکمل ادائیگی میں نا کام 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) وفاقی حکومت گزشتہ دس سال کے دوران پن بجلی منافع کی مکمل ادائیگی میں نا کام محکمہ خزانہ دستاویز ت کے مطابق 2013سے 2022 تک وفاق نے پن بجلی منافع 298 ارب روپے میں سے 255 ارب روپے ادا کئے،2015ئتک وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو سالانہ 6ارب روپے کی قسطوار ادائیگی کررہا تھا محکمہ خزانہ دستاویزکے مطابق واپڈا کے ساتھ ثالثی کمیشن 2015ئمعاہدے کے تحت صوبے کو 1.1روپے فی یونٹ ادائیگی کی جائیگی،وفاقی حکومت تیل رائلٹی مد میں بھی ادائیگی میں ناکام، 6ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔دستاویز ت کے مطابق وفاقی حکومت نے تیل رائلٹی کی مد میں کل 58 ارب روپے میں سے صوبے کو 52 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے اے جی این قاضی فارمولے کے تحت پن بجلی منافع کی مد میں وفاق صوبے کو 804 ارب روپے کی ادائیگی کریگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -