توڑ ڈھیر، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 3گرفتار

توڑ ڈھیر، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 3گرفتار

  

         تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تورڈھیر پولیس (صوابی)نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروش گرفتار کرلئے گرفتار منشیات فروشوں سے مجموعی طور 1025 گرام چرس،131 گرام ہیروئن اور 361 گرام آئس برآمد، مقدمات درج پی آر اوصوابی کے مطابق صوابی پولیس منشیات کے جڑ سے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر انسپکٹر جواد خان بمع پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ منشیات فروش خالد حسین سکنہ شیخ آباد، مومن خان ولد عزیز خان سکنہ تورڈھیر، شیر گل ولد ضمیر گل سکنہ شیر نبی بانڈہ جہانگیرہ کو گرفتار کرلیاگرفتار منشیات فروشوں سے مجموعی طور 1025 گرام چرس،131 گرام ہیروئن اور 361 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -