خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے  افغان تن سازوں پر پابندی ختم کردی

  خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے  افغان تن سازوں پر پابندی ختم کردی

  

پشاور (سٹی رپورٹر) افغان تن سازوں کیلئے بڑی خوشخبری،خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے مسٹروجونیئرکے پی سمیت پشاورباڈی بلڈنگ اور فیزیک مقابلوں کیلئے ان پرعائدپابندی ختم کرتے ہوئے افغانیوں کی الگ کلاس اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔اس بات کااعلان خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سعیدالرحمن یوسفزئی نے ضلعی کابینہ کی تشکیل کے موقع پر کیا اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ پشاوراوردیگراضلاع میں بڑی تعدادمیں افغان تن سازکھلاڑی ورزشن کرتے ہیں لیکن پابندی کی وجہ سے وہ مقابلوں میں حصہ نہیں لے پاتے اس لئے انکی حوصلہ افزائی کیلئے اس مرتبہ مسٹروجونیئرکے پی سمیت پشاورسطح پر باڈی بلڈنگ اور فزیک مقابلوں کیلئے انکی الگ کلاس رکھی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکیں اس کے علاوہ وہ کھلاڑی جومالی لحاظ سے کمزورہوں اور جن میں پاکستان یاانٹرنیشنل لیول تک مقابلوں میں حصہ لینے کی صلاحیت ہو،ان تن سازوں کی بھرپورمالی معاونت کی جائے گی اسی طرح مینارٹی سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈنگ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -