باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پشاورکی کابینہ تشکیل‘ انور زیب صد ر

باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پشاورکی کابینہ تشکیل‘ انور زیب صد ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ضلع پشاورکی کابینہ تشکیل دیدی گئی انورزیب خان صدر اورعباداللہ جنرل سیکرٹری چن لئے گئے اس حوالے سے صوبائی صدرسعیدالرحمن یوسفزئی اورجنرل سیکرٹری عدیل خان کی زیرصدارت انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگرصوبائی عہدیداروں اورپشاورکے جیم کوچزنے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے پشاورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق سیدنوازشاہ بخاری سرپرست اعلیٰ،انورزیب خان صدر،عباداللہ جنرل سیکرٹری،محمدیوسف نائب صدراول،کرم خان دوم،نورحبیب سوم،عبدالواحد عزیزی جائنٹ سیکرٹری،مجید خان فنانس سیکرٹری،ہارون الرشید پریس سیکرٹری اور صابر جمیل انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے اس موقع پر نومنتخب صدر انورزیب نے کہاکہ جیم کوچزکی عزت نفس کی بحالی اورتن سازوں کی حوصلہ افزائی انکی ترجیحات ہیں ایک بہترین ٹیم ورک کے تحت پشاورسطح پر تن سازی کے اعلیٰ پایہ کے مقابلوں کاانعقادیقینی بنایاجائے گا آخرمیں سعیدالرحمن اور عدیل نے نومنتخب کابینہ کومبارکبادپیش کی اورانہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔