کھیل کے میدان آباد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ فائق شاہ
پشاور (سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے اسلام آباد سپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسوالالہ اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فٹبال کی اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں اور کھیل ملکی سطح پر ضروری ہیں، اس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کا اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر لیڈر شپ صلاحیتوں کیلئے بھی کھیل ضروری ہے، پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور ہر میدان میں لوہا منوا رہے ہیں، ان کی تربیت اور سہولت کے لیے کھیل کے میدان سجنے چاہئے، انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد باد دی اور انعامات تقسیم کئے۔ فٹ بال کے کھلاڑیوں نے محمد فائق شاہ کا بھرپور استقبال کیا۔انہوں نے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا، محمد فائق شاہ نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں یہی وہ بڑا ذریعہ ہے جو پاکستان کا مستقبل روشن کر سکتا ہے۔