مفاد عامہ کی خاطر ڈپلومہ پروگراموں   کے داخلوں میں 30 ستمبر تک توسیع 

مفاد عامہ کی خاطر ڈپلومہ پروگراموں   کے داخلوں میں 30 ستمبر تک توسیع 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی پشاور نے مفاد عامہ کی خاطر ڈپلومہ پروگراموں کے داخلوں میں 30 ستمبر تک توسیع کردی. ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ, زرعی یونیورسٹی پشاور سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپلومہ پروگراموں وٹرنری سائنسز (تین سالہ ڈپلومہ) اور پولٹری پروڈکشن اینڈ منجمنٹ (ایک سالہ ڈپلومہ) کے داخلوں میں 30 ستمبر 2022 تک توسیع کی گئی. داخلہ فارمز اور بینک رسید یونیورسٹی کے آفیشل ویب سائیٹ www.aup.edu.pk سے ڈان کئے جاسکتے ہیں. درخواست فارم کی ہارڈ کاپی تمام پہلوں سے مکمل اوریجنل بینک رسید کے ساتھ 30 ستمبر 2022 تک یا اس سے پہلے ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ زرعی یونیورسٹی پشاور میں جمع کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -