ضلع کرم کے سرحدی علاقے بسو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے نوجوان زخمی 

 ضلع کرم کے سرحدی علاقے بسو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے نوجوان زخمی 

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) ضلع کرم کے سرحدی علاقے بسو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس نے علاقے میں مزید دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی  پولیس ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے شنگک بسو کلی میں آج علی الصبح کھیتوں میں رکھے گئے بارودی سرنگ اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس ہادی حسین نامی مقامی نوجوان کھیتوں میں کام کی غرض سے گیا کہ اچانک ان کا پیر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا  جس کے نتیجے  میں ہادی حسین  زخمی ہوگیا دھماکے کی آواز سن کے اس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پہنچے اور زخمی نوجوان کو فوری طور ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تلاش کرنے پر دو مزید بم برآمد کرلئے جنہیں بعد میں ناکارہ بنادیے گئے پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں قبائلی عمائدین نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -