حکومت کو شرم ہوتی تو آج ہی معافی مانگ لیتے،بابر اعوان

حکومت کو شرم ہوتی تو آج ہی معافی مانگ لیتے،بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم لگانے کا نتیجہ عوام بھگت رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر وزیراعظم کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو شرم ہوتی تو آج ہی معافی مانگ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشتگردی کی دفعات ختم کردیئے، پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مذاق اڑایا گیا، وزیراعظم شہبازشریف تعزیت کرنے گئے اور ہنس رہے تھے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا میں شہبازشریف کیلئے چور چور کے نعرے لگے، یہ جہاں جائیں گے چور چور کے نعرے لگیں گے۔ 
بابر اعوان