میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو والد کی برسی پر جذباتی ہو گئیں 

  میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو والد کی برسی پر جذباتی ہو گئیں 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو والد کی برسی پر جذباتی ہو گئیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ 26 سال پہلے میرے ولد اور ان کے ساتھیوں کو ہمارے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جب ہم گھر میں تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کے قتل کی رات کی یادیں مضبوط اور میرا صبر لامحدود ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے اور شہید بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضی بھٹو 26 سال پہلے کراچی میں اپنے گھر 70 کلفٹن کے قریب پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔میر مرتضی بھٹو 18ستمبر 1954کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی پھر ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کرکے کم عمری ہی میں سیاست کے میدان میں آگئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -