سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطین کا شکر گزار، متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے: شہباز شریف

  سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطین کا شکر گزار، متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول ...

  

       نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹوئٹرپیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے انتہائی مشکور ہیں۔فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثرہوا ہوں،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔اس سے قبل وزیراعظم نے ٹوئٹرپیغام میں کہا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی کہانی سنانے کیلئے نیویارک پہنچ گیا ہوں اور دنیا کو سیلاب کیوجہ سے ہونیوالے ایک بڑے انسانی المیے سے پیدا ہونیوالے گہرے غم اور مدد سے بارآور کراؤں گا۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں عمومی بحث کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سپین کے صدر،فرانسیسی صدر ایمنوئل میکرون اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈاآرڈن اور آسٹرین چانسلرسے ملاقاتیں کیں اس حوالے سے و فاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کامزید کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقاتوں میں تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور باہمی مفادات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی۔

شہباز شری

مزید :

صفحہ اول -