عمان رائل ایئر فورس کے طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے

عمان رائل ایئر فورس کے طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) عمان کے سلطان بادشاہ ہیثم بن طارق السعید کی خصوصی ہدایات پر سلطنت عمان رائل ایئر فورس کی طرف سے ہوائی جہاز جو کہ کئی طم کشٹن خوراک کا ذخیرہ، پناہ گاہیں اور طبی سامان لے کر پاکستان جارہے ہیں، گذشتہ روز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ یہ امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ امدادی سامان حکومتی نمائندوں نے حاصل کیا جن میں میجر جنرل اظہر وقاس کیانی، ڈپٹی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ کرنل یاسر، وی کور عاشق علی، اے سی پی وزارت خارجہ اور حاجی رسول بخش چانڈیو شامل ہیں، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بحالی و امدادی سندھ کے ساتھ ساتھ سلطنت عمان کے قونصل جنرل سامی عبداللہ الخنجیری اور دیگر حکام کی موجودگی میں امدادی سامان وصول کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -