کراچی پولیس کی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیوز کی تردید

کراچی پولیس کی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیوز کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے منسوب کی جانے والی وائرل ویڈیوز کے حوالے سے کراچی پولیس نے تردید جاری کرتے ہوئے انہیں فیک قرار دیا ہے۔ایک بیان میں کراچی پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود فیک ویڈیوز کراچی سے منسوب کی جا رہی ہیں، وہ واقعات جو کراچی میں رونما نہیں ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔کراچی پولیس کے مطابق لاطینی امریکا میں ایک ویڈیو جو بہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دے کر اس ویڈیو کے ذریعے دہشت پھیلائی گئی۔کراچی پولیس نے بتایا کہ ایک اور واردات کا واقعہ جو فیصل آباد کی ایک پیزا شاپ میں پیش آیا اس واقعے کو بھی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے منسلک کر دیا گیا۔کراچی پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال کے ایک ریسٹورنٹ سے متعلق جھوٹی واردات کی خبر چلائی گئی، جس کی تردید ریسٹورنٹ کے مالک نے ازخود کی ہے۔کراچی پولیس نے اپیل کی ہے کہ عوام ان شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کا ساتھ دیں، اس طرح کی ویڈیوز کی نشاندہی کراچی پولیس کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کریں۔کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔