پل گیارہ: 2 سرکاری سکولوں کے 88طلبہ میں سے صرف 5پاس

پل گیارہ: 2 سرکاری سکولوں کے 88طلبہ میں سے صرف 5پاس

  

پل گیارہ(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر58جنوبی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 120 جنوبی کا تاریخ کا بدترین رزلٹ، 88 طلباء  وطالبات میں  صرف پانچ پاس ہوئے ، تفصیلات کیمطابق سالانہ امتحانات نویں جماعت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 58جنوبی ڈوگراں والا کی 23طالبات نے امتحان دیا جن میں 22فیل ہوگئیں جس پر طالبات کے والدین سراپا احتجاج ہیں اور مساجد میں اعلان کروا کر اسکول بند کروا دیا گیاوالدین نے دلبرداشتہ ہوکرسکول کا بائیکاٹ کرتے ہوئے آئندہ اس سکول میں بچیاں نہ پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں  سکول کی پرنسپل نے کہا کہ ساری ذمہ داری سٹاف کی ہے جوکہ سارا دن کلاس میں بیٹھی بھی موبائل استعمال کرتی ہیں اور ان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔

5پاس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -