رات گئے حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا، دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردوبدل

رات گئے حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا، دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ...
رات گئے حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا، دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردوبدل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے  رات گئے پٹرول مہنگا کر دیا ، جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول  کی قیمت میں ایک  روپے  45 پیسے کا اضافہ کیا  گیا ہے،

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق  پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی،  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی،نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -