شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کیس,سماعت 29 ستمبر تک ملتوی

شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کیس,سماعت 29 ستمبر تک ملتوی
شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کیس,سماعت 29 ستمبر تک ملتوی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے  کیس کی سماعت 29 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے.

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیو ز "کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ  انعام اللہ نے شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش نہ کیا جا سکا جس کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ،واضح رہے کہ  شہباز گل کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے ۔

مزید :

قومی -