بھارت کے نامور کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے 

بھارت کے نامور کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے 
بھارت کے نامور کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  بھارت کے نامور کامیڈین راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے  ،   راجو کو 10 اگست کو دل کا دورہ  پڑنے کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ قریب 40 روز تک  زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  راجو شری واستو کے اہلخانہ کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے ، 10 اگست کو  ہارٹ اٹیک کے بعد  یکم ستمبر کو انہیں وینٹی لیتر پر منتقل کیا گیا جہاں وہ آج 21 ستمبر کی صبح دم توڑ گئے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کر رہے تھے ، یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ  انہوں نے بہت زیادہ ایکسرسائز کر لی تھی جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑی ، تاہم راجو کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جاتا رہا  کہ راجو شری واستو  کے دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے امیتابھ بچن کی آواز سنائی جاتی رہی ،  ڈاکٹر راجو کے علاج کے لیے نیورو فزیو تھراپی کی مدد بھی لیتے رہے ۔

مزید :

تفریح -