آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کیوں توڑی؟ برطانوی ماڈل نے دعویٰ کر دیا

آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کیوں توڑی؟ برطانوی ماڈل نے دعویٰ کر دیا
آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کیوں توڑی؟ برطانوی ماڈل نے دعویٰ کر دیا

  

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا کیا ہے  تاہم اب ماڈل نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔

برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ویڈیو اور سٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے منگنی توڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس ​​احمد کے ساتھ تعلقات ہیں، انہوں نے اپنی انسٹا سٹوریز پر کچھ سکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔

تاہم اب برطانوی ماڈل نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ۔ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی گئی تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ کا کہنا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتیں ہیں جن کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔انہوں نے مداحوں کی جانب سے گردش کرتی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ آپ سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہاں ہماری راہیں جدا ہو چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -