پاکستان کیلئے ایک اور  اعزاز ، بلاول بھٹو  نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس کی سربراہی کی

پاکستان کیلئے ایک اور  اعزاز ، بلاول بھٹو  نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ ...
پاکستان کیلئے ایک اور  اعزاز ، بلاول بھٹو  نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس کی سربراہی کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ،  وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی

. وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی ، کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شریک ہوئے. وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی.  

بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ "ہمیں نہ صرف امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لئے مساوی معاشی حقوق کی بھی جدوجہد کرنا ہوگی، آپ سب دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ ہیں اور آپ عالمی برادری کے ایک دوسرے سے تعاون کے حوالے سے اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں. دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد دنیا کے مستقبل کے لئے ایک لائحہ عمل تشکیل دینا ہے." 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہم منصبوں نے ان کے دنیا کے مختلف نوجوان وزرائے خارجہ کو اکٹھا  کرنے کے اقدام کو سراہا.  دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے.

مزید :

اہم خبریں -قومی -