ایران میں  زلزلے کے شدید جھٹکے ، 5 افراد جاں بحق ، 44 زخمی 

ایران میں  زلزلے کے شدید جھٹکے ، 5 افراد جاں بحق ، 44 زخمی 
ایران میں  زلزلے کے شدید جھٹکے ، 5 افراد جاں بحق ، 44 زخمی 

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کے جنوبی حصے میں زلزلے کے خوفناک جھٹکوں کے باعث مختلف حادثات میں  5 افراد جاں  بحق جبکہ  44 زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق ایران میں ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ملک کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا ،  بندرگاہ بند رلینگے  کے شہر میں  زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ، امریکی زلزلہ پیما  مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ یورپ کے زلزلہ پیما ادارے نے  زلزلے کی شدت  6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دی ۔

زلزلے کے باعث 12 دیہاتوں کو نقصان پہنچا جبکہ  5 دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا،   متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -