خیبرپختونخوا حکومت کا قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ 

خیبرپختونخوا حکومت کا قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے ...
خیبرپختونخوا حکومت کا قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے   قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ  کرلیا ۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق  خیبرپختونخوا حکومت نے  قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،  ڈرون کیمرے پولیس، زراعت، معدنیات اورمحکمہ ریسکیوکےلیےاستعمال ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی،  وزیر اعلیٰ کے مطابق  ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی،  ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا، منصوبہ مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے  پہلے مرحلے میں محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی ، محمود خان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کو معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں تک توسیع دی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -