اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا ریفرنس کالعد م قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا ریفرنس کالعد م ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا ریفرنس کالعد م قرار دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا ریفرنس خارج کر دیا  ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے سربراہی میں بنچ نے سابق ڈی جی نیب خورشید انور، صبح صادق اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں افسران کے خلاف نیب نے اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا،محض اختیار کو غلط استعمال کرنا کرپشن میں نہیں آتا، افسران کا مس کنڈکٹ تھا تو یا ڈیپارٹمنٹل ایشو تھا،  عدالت نے تینوں سابق افسران کی بریت کی درخواستیں منظور کر لی  ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -