ایف آئی اے کی کارروائی، جنسی ہراسگی کا ملزم گرفتار، موبائل فون سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانئے 

ایف آئی اے کی کارروائی، جنسی ہراسگی کا ملزم گرفتار، موبائل فون سے کیا کچھ ...
ایف آئی اے کی کارروائی، جنسی ہراسگی کا ملزم گرفتار، موبائل فون سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی کے ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر ، ویڈیو شیئرنگ میں ملوث تھا، ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل ، گھر والوں کو قابل اعتراض مواد شیئر کرتا تھا ، ملزم کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی گئیں ہیں اور ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔