رضوان نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا

رضوان نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا
رضوان نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، پاکستان اوپننگ بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کی 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا  کپتان بابر اعظم کاریکارڈ  برابر کر دیا ہے، انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلے باز نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا، اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حاصل کیا تھا جنہوں نے 56 ٹی20 اننگز میں ریکارڈ بنایا تھا.دوسری جانب بھارت کے ہی سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف 58 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔

مزید :

کھیل -