ریونیو ریکارڈ کی بروقت فراہمی، پٹوار سرکل کی سطح پر دیہی مراکز مال قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو ریکارڈ کی بروقت فراہمی، پٹوار سرکل کی سطح پر دیہی مراکز مال قائم کرنے ...
ریونیو ریکارڈ کی بروقت فراہمی، پٹوار سرکل کی سطح پر دیہی مراکز مال قائم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر مال نوابزدہ منصور احمد خان نے مختلف وفود سے ملا قات میں کہا ہے کہ دیہی مراکز مال عوام کیلئے ریونیو ریکارڈ کی فراہمی اور منتقلی جائیداد کے عمل کو شفاف اور سہل بنانے کے لئے پٹوارسرکل،موضع کی سطح پر دیہی مراکز مال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے ریونیو سے متعلقہ خدمات کو ڈیجٹلائزڈکے ذریعے سے گراس روٹ لیول،موضع کی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ ان دیہی مراکز مال سے ڈومیسائل اور پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹ بھی بعدازاں جاری کئے جائیں گے۔ دیہی مراکز مال کے قیام سے نہ صرف خدمات کی فوری فراہمی اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر زپر قائم شدہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر بھی خدمات کی فراہمی کا عمل بھی مزید بہتر اور مؤثر ہوجائے گا ۔ صوبائی وزیر مال  کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریوینو میں تاریخ ساز ادارہ جاتی اصلاحات عمل میں لائی گئی ہیں جس سے عوام کو محکمہ مال سے متعلقہ خدمات کی شفاف اور فوری فراہمی اور ریاست کی رٹ کے نفاذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس عمل سے گورننس میں بہتری آئی ہے۔ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سے نائب تحصیلدار کی عدالت سے لیکر ممبر بورڈ آف ریونیو تک زیر تصفیہ مقدمات کی نگرانی اور مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈیش بورڈ بھی تشکیل دیا جا چکا ہے۔ جہاں پرفوری میں مقدمات کی مؤثر نگرانی و مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس مانیٹرنگ کے نتیجے میں ریونیو عدالتوں کے زیر سماعت مقدمات کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں اووسیز پاکستانیز کے ریونیو سے متعلقہ معاملات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نبٹایا جارہا ہے۔عوام کو بروقت اور شفاف انداز میں رجسٹری و انتقال اراضی کی سہولت مہیا کرنے کے لئے ون ونڈو ای خدمت سنٹر کے ذریعے آن لائن اجراء فرد ملکیت، تحریر و تکمیل دستاویزات، سرکاری واجبات کی موقع پر ادائیگی اور رجسٹریشن دستاویزات کے عمل اور بعد ازاں اندراج و منظوری انتقالات تابع دستایزات رجسٹری شدہ کو ایک چھت کے تلے یقینی بنایا گیا ہے۔  

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -