"گیم پلان تیار ہے اور سب جانتے ہیں " پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر رانا مشہود کا جواب 

"گیم پلان تیار ہے اور سب جانتے ہیں " پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے پنجاب حکومت کی تبدیلی  سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ گیم پلان  تیار ہے اور سب جانتے ہیں ،  کیا وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس  چلتا ہی جا رہاہے ۔

 نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے  کہا کہ  عمران خان کو  بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ،  عمران خان کی 21 سال کی سیاست میں قوم کو کیا ملا؟ ،  انہوں نے  امریکی فرموں سے اپنے لئے لابنگ کرائی ، وہ اپنے جھوٹ کا سامنا کرنے کی ہمت بھی نہیں رکھتے ۔ ان کی پھیلائی تباہی سے ملک نہیں سنبھل رہا ، یہ غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹتے ہیں ۔

رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کی ، توشہ خانے میں چوری کی ، گندے پیسے کی بنیاد پر قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں ،  شہباز گل کو لیگل نوٹس بھجوادیا ہے اس کا پیچھا کریں گے ، بھاگنے نہیں دیں گے ، شہباز گل لیگل نوٹس کا جواب  14 روز میں دیں ۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے متعلق سوال پر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ  سی سی پی او کی مدت ملازمت صرف4ماہ  باقی ہیں ، وہ  جاتے جاتے اپنی عزت کا بھی خیال نہیں کر رہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -