سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہوں ، واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے ، اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی

سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہوں ، واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے ، اسحاق ڈار نے احتساب ...
سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہوں ، واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے ، اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتار ی کی خلاف  احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی  ہے، سابق وزیر خزانہ کے وکیل کے مطابق اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کے لیے تیار  ہیں ، انہیں واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے ۔ 

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپنے وکیل کے ذریعے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں   اسحاق ڈارنے نیب کے ورارنٹ گرفتار ی واپس لینے کی استدعا کی ہے،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23ستمبر  تک  کیلئے ملتوی کر دی  ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -