حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد افراد پاکستانی شہریت چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ، چیئرمین نادراکا انکشاف

حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد افراد پاکستانی شہریت چھوڑ کر بیرون ملک چلے ...
حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد افراد پاکستانی شہریت چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ، چیئرمین نادراکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے اسی) کے اجلاس میں چیئرمین نادرا نے انکشاف کیا ہے کہ حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد لوگ پاکستان میں کام کرنے کے بعد پاکستانی شہریت چھوڑ گئے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستان کی حساس معلومات رکھنے 500سے زائد افراد پاکستانی شہریت چھوڑ کر بیرون  ملک جا چکے ہیں، پی اے سی نے پاکستانی شہریت چھوڑنے والوں کی فہرست طلب کر لی ہے ۔دوران اجلاس چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے سوال کیا کہ نادرا میں کرپشن پر کتنے لوگ نکالے گئے، جس پر چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ نادرا نے 43 لوگوں کو کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر نکالا جبکہ 2600 لوگوں پر تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نور عالم خان نے کہا کہ کرپشن کی بنیاد پر نکالے گئے لوگوں کو دوبارہ بھی بھرتی کیا گیا، جس پر کمیٹی نے نکالے جانے کے بعد دوبارہ بھرتی ہونے والوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -