ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کو  آذربائیجان بھیجا جائے، ساجد طوری

ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کو  آذربائیجان بھیجا جائے، ساجد طوری
ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کو  آذربائیجان بھیجا جائے، ساجد طوری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری کی آذربائیجان کے وزیر محنت و سماجی تحفظ ساحل بابائیف سے آن لائن ملاقات ہوئی ہے.  دونوں وزراء نے آذربائیجان میں پاکستانی افرادی قوت کے تناسب کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر عرفان حئی اور دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ساجد طوری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں امید ہے مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہماری خواہش ہے کہ ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کو  آذربائیجان بھیجا جائے، وقت کی ضرورت ہے کہ موجود معاہدوں کے مطابق پاکستانی افرادی قوت آذربائیجان بھیجا جائے. 

مزید :

قومی -