"تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ" آگاہی مہم کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار اور باشعور بنانا ہے‘ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد

"تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ" آگاہی مہم کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار اور باشعور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا ءمیں تعلیم اور ہنر کی یکساں اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی کی آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے اور 19اکتوبر تک مختلف اضلاع میں مزید8سیمینار منعقد کئے جائیں گے جن میں نمایاں مقررین‘ فری لانسرزاور انفلوینسرز شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد نے ارفع ٹاور میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سیمینارز میں آگاہی مہم کو بہت زیادہ پذیرائی ملی۔ان کا کہناتھا مہم کا مقصد نوجوانوں کو سمت فراہم کرناا ور باشعور بنانا ہے جبکہ مستقبل میں انڈسٹری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے بلاک چین‘ مشین لرننگ‘ روبوٹکس و دیگر مزید نئے کورسز  سے روشناس کرانے کیلئے مشاورت کی جائیگی۔اگلے مرحلے میں یونیورسٹی کی سطح پر باور کروایا جائے گا کہ طلباء کو ڈگری کیساتھ مختلف ڈیجیٹل سکلز کی تربیت بھی یقینی بنائی جائے۔ آگاہی مہم کو پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی معاونت حاصل ہے۔