میاں شہباز شریف کا بیک سپورٹ کشن ان کے ساتھ سفر کرتا ہوا نیویارک پہنچ گیا، یہ کس کمپنی کا بنا ہوا ہے اور قیمت کتنی ہے؟

میاں شہباز شریف کا بیک سپورٹ کشن ان کے ساتھ سفر کرتا ہوا نیویارک پہنچ گیا، یہ ...
میاں شہباز شریف کا بیک سپورٹ کشن ان کے ساتھ سفر کرتا ہوا نیویارک پہنچ گیا، یہ کس کمپنی کا بنا ہوا ہے اور قیمت کتنی ہے؟

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا بیک سپورٹ کشن  انکے ساتھ ساتھ سفر کرتا ہے، شہباز شریف کمر کے مہروں میں اپنے پرانے درد کے باعث بیٹھتے وقت بیک سپورٹ کشن استعمال کرتے ہیں. ڈاکٹرز کے مطابق میاں شہباز شریف کی 'سپائنل ڈسکس' میں گزشتہ کئی سال سے پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں. جنکی وجہ سے انکا کمر درد بعض اوقات اچانک بڑھ جاتا ہے. 

میاں شہباز شریف گزشتہ روز جب نیویارک پہنچے تو ان کا بیک سپورٹ کشن بھی ان کے ساتھ سفر کرتا ہوا نیویارک پہنچ گیا. معلوم ہوا ہے کہ یہ کشن ہمہ وقت ایک سرکاری اہلکار کی تحویل میں ہوتا ہے. جو اسے لے کر میاں شہباز شریف کے ساتھ رہتا ہے. جونہی وہ کرسی پر بیٹھنے لگتے ہیں پہلے سیٹ پر انکا کشن رکھا جاتا ہے. 

گزشتہ روز ایک ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے صدر میکرون سے ملنے پہنچے تو ویڈیو میں نظر آیا کہ میاں شہباز شریف  اپنی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے اہلکار کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ انکا بیک سپورٹ کشن کرسی پر رکھے تاکہ وہ  بیٹھ سکیں.

میاں شہباز شریف کے زیر استعمال بیک سپورٹ کشن پر "مولٹی آرتھو بیک کئیر" لکھا ہوا نظر آ رہا ہے، جو میٹریس بنانے والی پاکستانی ماسٹر نامی کمپنی تیار کرتی ہے. یہ کشن زیادہ مہنگا نہیں ہے. ماسٹر کی ویب سائٹ پر اسکی قیمت 3400 روپے لکھی ہوئی ہے.

مزید :

قومی -