ایف بی آر نے موبائل فونز پر ٹیکسوں میں مزید اضافہ کردیا

ایف بی آر نے موبائل فونز پر ٹیکسوں میں مزید اضافہ کردیا
ایف بی آر نے موبائل فونز پر ٹیکسوں میں مزید اضافہ کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے موبائل فونز پر ٹیکسز میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس اضافے کے بعد 30ڈالر قیمت والے موبائل فونز پر 300روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 200سیلز ٹیکس، 100روپے ود ہولڈنگ ٹیکس اور 100روپے موبائل لیوی لاگو ہو گی۔

30ڈالر سے 100ڈالر قیمت والے موبائل پر 3ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 200روپے سیلز ٹیکس، 100روپے ود ہولڈنگ ٹیکس اور200روپے موبائل لیوی، 100ڈالر سے 200ڈالر قیمت والے موبائل فونز پر ساڑھے 7ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 1ہزار 680روپے سیلز ٹیکس، 930روپے ود ہولڈنگ ٹیکس اور 600روپے موبائل لیوی اور 200ڈالر سے 350ڈالر قیمت والے موبائل فونز پر 11ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، قیمت کا 17فیصد سیلز ٹیکس، 970روپے ود ہولڈنگ ٹیکس اور 1ہزار 800روپے موبائل لیوی لاگو ہو گی۔

اسی طرح 350ڈالر سے 500ڈالر مالیت کے فون پر 15ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، قیمت کا 17فیصد سیلز ٹیکس، 5ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس اور 4ہزار روپے موبائل لیوی، 500سے 700ڈالر قیمت والے موبائل فونز پر 22ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 17فیصد ٹیکس، ساڑھے 11ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس اور 8ہزار روپے موبائل لیوی اور 700ڈالر سے مہنگے موبائل فونز پر 22ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 17فیصد سیلز ٹیکس، ساڑھے 11ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس اور 16ہزار روپے موبائل لیوی لاگو ہو گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -