دوران پرواز شراب کے نشے میں دھت مسافر برہنہ ہوگیا

دوران پرواز شراب کے نشے میں دھت مسافر برہنہ ہوگیا
دوران پرواز شراب کے نشے میں دھت مسافر برہنہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے ترکی جانے والی کورینڈن ایئرلائنز کی پرواز پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کرنے اور برہنہ ہونے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ہلڑ بازی کرنے والا شخص برطانوی شہری تھا جس نے مانچسٹر سے پرواز کی روانگی کے کچھ دیر بعد ہی ہنگامہ برپا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق آدمی کے ہلڑبازی کرنے اور برہنہ ہونے پر دیگر مسافر انتہائی خوفزدہ ہو گئے جس پر وہ شخص کہنے لگا کہ ”لوگ مجھ سے خوفزدہ ہیں۔ میں حیران ہوں کہ کیوں ہیں۔“عملے کے اراکین نے اس مسافر کو بمشکل قابو کیا اور جہاز کے لیے لینڈ کرنے سے پہلے ہی پائلٹس نے پولیس کو مطلع کر دیا تھا چنانچہ آفیسرز نے طیارے میں آ کر اس مسافر کو حراست میں لے لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -