طاہر اشرفی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

طاہر اشرفی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف، وجہ کیا بنی؟
طاہر اشرفی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماءبورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی طرف سے کہا گیا ہے کہ علامہ طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام کی طرف سے علامہ طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ تاہم میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علامہ طاہر اشرفی نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے بیانات کی مذمت نہیں کی تھی جن میں ن لیگی رہنماﺅں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مذہب کارڈ کھیلنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کا مرتکب قرار دیاتھا۔ 

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف انہی بیانات کی وجہ سے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ اس معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں بھی ٹھنی ہوئی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -